بھارتی اداکارہ جیا پرادا بی جے پی میں شامل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ جیا پرادا بی جے پی میں شامل

نئی دلی: بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی سابق ہیروئن اور دو بار رکن پارلیمنٹ رہنے والی جیا پرادا نے الیکشن سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ساؤتھ فلم انڈسٹری میں تین بار فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی ماضی کی مقبول اداکارہ جیا پرادا نے اپنی سابق جماعت سماج وادی پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔

جیا پرادا مسلسل دو بار 2004 سے 2014 تک سماج وادی کے ٹکٹ پر رام پور سے منتخب ہو کر ایوان زیریں (لوک سبھا) کی ذمہ داری نبھاتی رہی ہیں۔ اس دوران سب سے زیادہ مخالفت کا سامنا بھی بی جے پی کی جانب سے رہا تھا اور 2009 میں جیا پرادا کی جانب سے بی جے پی کے رہنما پر نامناسب تصاویر تقسیم کرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

جیا پرادا کو بی جے پی کی جانب سے ان کے حلقے رام پور سے ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے، اس حلقے میں سماج وادی کے اعظم خان کا اثر و رسوخ ہے اور عین ممکن ہے کہ سماج وادی کی جانب سے  اعظم خان کو ٹکٹ دیا جائے جس کے باعث حلقے میں انتخاب دلچسپ اور کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔

The post بھارتی اداکارہ جیا پرادا بی جے پی میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Yqwh6Q