حکومت نیب قانون میں ترامیم جلد سامنے لائے گی، وزیر قانون - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت نیب قانون میں ترامیم جلد سامنے لائے گی، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت کا موقف یہ ہے کسی سطح پر کرپشن نہیں ہونی چاہیے حکومت نیب قانون میں ترامیم جلد سامنے لائے گی۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق شاہ محمود قریشی اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں ، اپوزیشن کا رویہ فوجی عدالتوں سے متعلق ملا جلا ہے، کچھ جماعتیں فوجی عدالتوں کی حمایت کررہی ہیں جب کہ کچھ جماعتوں کے اپنے مسائل ہیں ۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا 18 ویں ترمیم سے متعلق کابینہ اجلاس میں کبھی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم نے کبھی 18 ویں ترمیم رول بیک کرنے کا نہیں کہا، آئین میں ترمیم ضرورت اور وقت کے مطابق کی جاتی ہے، 18 ویں ترمیم میں بعض چیزیں ایسی ہیں جن پر بحث کی ضرورت ہے، فی الحال حکومت کا 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔

وفاقی وزیر قانون کا نیب معاملات کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت نیب کے معاملات میں بالکل مداخلت نہیں کررہی، نوازشریف اور آصف زرداری سے متعلق کیسز میں حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی، تاہم نیب قانون کے حوالے سے ترامیم جلد حکومت سامنے لائے گی، جب کہ پلی بارگین کے قانون میں بھی پیش رفت ہوگی، ضمانت کا اختیار ٹرائل کورٹ کے پاس ہونا چاہیے۔ انہوں  نے کہا اردو زبان کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

شہبازشریف  کانام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے وزیر قانون نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف وزارت داخلہ عدالت سے رجوع کرے گی، حکومت کا موقف یہ ہے کسی سطح پر کرپشن نہیں ہونی چاہیے۔

The post حکومت نیب قانون میں ترامیم جلد سامنے لائے گی، وزیر قانون appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YuaN8Y