اسلام آباد: پاکستان میں 67 لاکھ افراد منشیات استعمال کرتے ہیں۔
چیئرمین شفیق ترین کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منشیات کنٹرول کے اجلاس میں بتایا گیا 67 لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں۔ 15سے 19سال کے منشیات کے عادی 2 فیصد ، 20سے 24سال کے6 فیصد ، 25 سے 29 سال کے9فیصد، 30سے 34سال کے 11 فیصد اور 35سے 40سال کے 11فیصد افراد نشے کے عادی ہیں۔
سیکریٹری منشیات کنٹرول عارف نواز نے بتایا پسنی میں اے این ایف کا پولیس اسٹیشن بنانے کے لیے 25 فیصد اور سست میں 15فیصدکام ہو چکا،ہیلی کاپٹروںکی مرمت کے لیے 48لاکھ ڈالر درکار ہیں۔
The post پاکستان کے 67 لاکھ افراد نشئی ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2urTc3Z