کراچی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکؤوں کی فائرنگ، 3 افراد زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکؤوں کی فائرنگ، 3 افراد زخمی

 کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ڈاکؤوں نے گھرپرڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک ڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکؤوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوید، اس کی اہلیہ کرن اوربچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوطبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، واقعہ کے حوالے سے زخمیوں کے بیانات بھی لئے جا رہے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 10 سے زائد خول ملے ہیں، واقعہ ڈکیتی ہے یا ذاتی دشمنی فوری طور پر نہیں بتایا جاسکتا تاہم کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم نے شواہد اکھٹے کرلیے۔

The post کراچی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکؤوں کی فائرنگ، 3 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UYx4tq