کراچی: تحریک انصاف سندھ میں گروپ بندی کا شکار ہوگئی جب کہ سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو مستعفی ہو گئے۔
سندھ میں تحریک انصاف میں گروپ بندی جاری تھی، امیر بخش بھٹو نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو شکایت کی تھی کہ حلیم عادل شیخ سندھ میں کام نہیں کرنے دے رہے ہیں جس پر امیر بخش بھٹو نے فروری میں استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو پیش کر دیا تھا جس کو منظورکر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں تحریک انصاف کے 2 گروہوں میں عہدوں کی لڑائی جاری تھی جس پر سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے متعدد بار اعلیٰ قیادت کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا لیکن ان کی شنوائی نہیں ہوئی جس پر امیر بخش بھٹو نے 25 فر وری 2019 کو چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھا تھا کہ وہ رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہونا چاہتے ہیں جس کو چیئرمین پی ٹی آئی نے منظور کر کے امیر بخش بھٹو کو عہدے سے ہٹا دیا۔
واضح رہے کہ عارضی بنیادوں پر حلیم عادل شیخ کو سندھ کی ذمے داری دے دی گئی۔
The post پی ٹی آئی گروپ بندی کا شکار، سندھ کے صدر امیر بخش مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UT5xts