کراچی: ہچیسن پورٹس پاکستان نے کراچی میں 3 نئی ریموٹ کنٹرول کرینیں حاصل کرلی ہیں۔
ہچیسن پورٹس پاکستان نے کراچی میں 3 نئی ریموٹ کنٹرول کرینیں (QCs) حاصل کرلی ہیں جس کے بعد ٹرمینل کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، اس تاریخی پیش رفت کی تکمیل کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں پہلا ملک بن جائے گا جس کے پاس سیمی آٹو میٹڈ اور کیبن لیس کرینیں نصب ہوں گی۔
یہ پاکستان کی پہلی اور گہرے پانی کی واحد پورٹ ہے جسے چین کی شنگھائی ژنھوا پورٹ مشینری کمپنی (ZPMC) سے معاہدے کے تحت ان جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرینوں کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔
اس معاہدے کے تحت 8 عدد کیبن کے بغیر نئی ریموٹ کنٹرول کرینوں (QCs) کی خریداری کے ساتھ ٹرمینل کی جانب سے 24عدد ریموٹ کنٹرول ربر ٹائر گینٹری کرینیں (RTGCs) بھی حاصل کی جائیں گی، یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کرینیں ہوں گی
The post ہچیسن پورٹس پاکستان نے 3 ریموٹ کنٹرول کرینیں حاصل کر لیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2NLuJzs