اسلام آباد: پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست دائر کردی۔
پاکستان تحریک انصاف نے رجسٹرارسپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی نااہلی درخواست دائر کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا آصف زرداری کی نااہلی کیلیے درخواست پراعتراض
شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ آصف علی زرداری نے اپنے تمام اثاثہ جات کو ظاہر نہیں کیا لہذا انہیں آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل کیاجائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
واضح رہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی کی آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی۔
The post پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TdtGtU