کراچی: فاروق ستار نے ایم کیو ایم کی رکنیت ختم کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سابق رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رکنیت کے اخراج کیلئے رابطہ کمیٹی کے دو تہائی اراکین کی منظوری ضروری ہے، میری رکنیت خارج کرنے کے فیصلے پر صرف کنور نوید کے دستخط ہیں اور کسی بھی کارکن کی رکنیت خارج کرنے کے ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا۔
The post پارٹی رکنیت ختم کرنے کے خلاف فاروق ستار نے عدالت سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2B8GfQ8