موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے 5 پولیس اہلکار گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے 5 پولیس اہلکار گرفتار

 لاہور: تھانہ لوئر مال پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے کے الزام میں 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے والے پولیس اہلکار خود ہی چور بن گئے۔ لوئر مال پولیس نے مال خانے سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان کا  ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

ملزمان مال خانے سے موٹر سائیکل چوری کرکے بلال گنج مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے اور ان سے دس موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

لوئر مال پولیس کو اطلاع ملی کہ نامعلوم افراد ایک مزداگاڑی پر متعدد موٹر سائیکل لوڈ کر کر لے جارہے ہیں۔ جس پر پولیس نے ناکہ لگا کر مزدہ کو روکا تو ایک شخص موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دیگر پانچ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ صدر مال خانہ سے موٹر سائیکل چوری کرکے بلال گنج مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔گرفتار ہونے والے پانچوں پولیس اہلکار ہیں جن میں عاصم صدیق، انوارالحق، شوکت اور یوسف شامل ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کا نام نوید بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔

The post موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے 5 پولیس اہلکار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TjXnK2