اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی اہمیت کو سمجھ کر آگے بڑھے تو معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے، افغانستان میں استحکام کے تناظر میں امریکا کا کردار اہم ترین ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے تاہم امریکا پاکستان کی اہمیت کو سمجھ کر آگے بڑھے تو معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظرہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے جب کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔
The post امریکا معاملات کی بہتری کیلیے پاکستان کی اہمیت کو سمجھ کر آگے بڑھے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2R5idjg