اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے کمرکا درد شدت اختیارکرگیا جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے کمرکا درد شدت اختیارکرگیا جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پرآج کی تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔ ڈاکٹرکی جانب سے شہبازشریف کومکمل آرام کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ شہبازشریف نے آج قانون وانصاف سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی لیکن انہوں نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔
گزشتہ روزبھی ڈاکٹرزنے شہبازشریف کے مہروں کا معائنہ کیا تھا اورفزیوتھراپی کی تھی اورایم آرآئی ٹیسٹ میں شہباز شریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ پمزاسپتال کے سربراہ ڈاکٹرامجد نے شہبازشریف کے معائنہ کیلئے 8 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا جس میں جنرل میڈیسن، پیتھالوجی، ریڈیالوجی، کارڈیالوجی، آنکولوجی اورگیسٹروانٹیرولوجی کے سربراہان شامل ہیں۔
The post شہبازشریف کے کمردرد کی شدت میں اضافہ، مکمل آرام کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2LMVClx