کراچی: 84 سال قبل شہر کا درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کا گزشتہ لگ بھگ 80 سال کاتاریخی ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے جس میں شہر کے موسمی حالات کو نہ صرف جامع انداز میں شامل کیاگیا ہے بلکہ شہر میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ غیر معمولی تیز بارشوں کی تفصیلات بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترتیب دیے گئے ڈیٹاکے مطابق آج سے تقریبا 84 سال قبل21 جنوری 1934 کو شہر کا کم سے کم پارہ صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا 29 نومبر 1938 کو شہر کا کم سے کم سے درجہ حرارت 6.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، 14دسمبر 1986 کو شہر کا کم سے کم پارہ 1.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا، 11جنوری سن 1950 کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری، 29 اپریل 1967 کو پارہ 12.2 ڈگری جبکہ ایک سال قبل 7 دسمبر سن 2017 کو شہر کا درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو چکا ہے۔
The post گزشتہ روز 84 سال قبل شہر کا درجہ حرارت صفر ڈگری رہا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AOzhA5
