پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائےگا، مودی کی گیدڑ بھبکی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائےگا، مودی کی گیدڑ بھبکی

ممبئی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےایک بارپھر گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کانام لیے بغیر کہا’’وہ ملک جو تقسیم کے بعد وجود میں آیا اور جو دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جو دہشتگردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتاہے آج دہشتگردی کا استعارہ بن چکاہے۔‘‘

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک

مودی نے کہا میں نے  کل بھی کہاتھا اور آج بھی کہہ رہاہو ں پلوامہ حملے میں ہلاک ہونےو الے جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، دہشتگرد کہیں بھی چھپنے کی کوشش کریں انہیں چھوڑا نہیں جائے گا اور انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی سیکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ہمارے جوان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کب، کہاں اورکیسے دہشتگردانہ حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا ہم نے فوج کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فوج کسی بھی کارروائی کے لیے آزاد ہے

پلوامہ خودکش حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں آج آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرخودکش حملہ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کردیا

گزشتہ روز بھی نریندر مودی نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا تھا پاکستان بھارت کو ختم کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ورنہ بھارتی عوام کے غم و غصے کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی۔ ہم پاکستان کوعالمی دنیا میں تنہا کردیں گے اور دھماکا کرنے والے بڑی قیمت چکانے کے لیے تیار رہیں۔

واضح رہے کہ دوروز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑیوں پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

The post پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائےگا، مودی کی گیدڑ بھبکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2DHShR6