ویمنزورلڈ ٹی 20 : جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ میں پاکستان 90 رنزسے فتح یاب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ویمنزورلڈ ٹی 20 : جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ میں پاکستان 90 رنزسے فتح یاب

اینیٹیگا:  ویمنزورلڈ ٹوئنٹی 20 سے قبل پاکستانی ویمنزٹیم نے جنوبی افریقہ کو وارم اپ میچ میں 90 رنزسے مات دے کرحوصلوں کو توانا کرلیا۔

گرین شرٹس نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 162رنز اسکور بورڈ پر سجائے، عائشہ ظفر 33 گیندوں پر46 رنز بنانے میں کامیاب رہیں، عمیمہ سہیل نے 24 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 30 رنز اپنے نام درج کرائے، سون لوس نے 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پروٹیز ٹیم جوابی اننگز میں 15.1 اوورزمیں 9 وکٹ پر 72 رنز بناسکیں، میریزین کاپ 29 اور سون لوس 23 رنز بناکر کچھ ہمت دکھاپائیں، ثنا میر نے 13رنز دے کر2 وکٹیں لیں جبکہ انعم امین نے 11رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔

The post ویمنزورلڈ ٹی 20 : جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ میں پاکستان 90 رنزسے فتح یاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Pbx7DA