ٹیسٹ کرکٹ؛ ابتدائی 2 اننگز کو 100 اوورزتک محدود کردیا جائے، مشتاق محمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹیسٹ کرکٹ؛ ابتدائی 2 اننگز کو 100 اوورزتک محدود کردیا جائے، مشتاق محمد

 لندن:  سابق قومی کپتان مشتاق محمد نے تجویز پیش کی کہ ابتدائی دو اننگز کو 100 اوورز تک محدود کردینا چاہیے۔

سابق قومی کپتان مشتاق محمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی دو اننگز کو 100 اوورز تک محدود کردینا چاہیے لیکن تیسری اور چوتھی اننگز میں اس کی کوئی قید نہیں ہونی چاہیے، ٹیسٹ کرکٹ تمام طرزوں کی بنیاد ہے، اسے تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، انھوں نے یہ بات ٹیسٹ کرکٹ کے احیا سے متعلق ایک مباحثے میں کہی، جس میں ان کے ہمراہ ڈیوڈ گاور اور فرخ انجینئرنے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر سابق انگلش کپتان گاور نے چار روزہ ٹیسٹ میچز کی حمایت کی،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ برس شروع ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی اس سلسلے میں درست قدم ہے، اگر اچھی وکٹیں بنیں گی اور معیاری کھیل دیکھنے کو ملے گا تو یقینی طور پر اس فارمیٹ میں بھی لوگوں کی دلچسپی بڑھے گی،تینوں شرکا نے ڈے نائٹ کرکٹ کو مثبت پیشرفت قرار دیا۔

The post ٹیسٹ کرکٹ؛ ابتدائی 2 اننگز کو 100 اوورزتک محدود کردیا جائے، مشتاق محمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2OqBqWm