آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 2 کھلاڑیوں کے ڈیبیو کی تصدیق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 2 کھلاڑیوں کے ڈیبیو کی تصدیق

دبئی: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 2 کھلاڑیوں کے ڈیبیوکی تصدیق کردی ہے۔

دبئی میں شروع ہونے والی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 2 کھلاڑیوں کے ڈیبیو کی تصدیق کردی ہے۔ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ بیگی شامل ہیں۔

مارنس لابس چیگن اور مائیکل نیسیر کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، البتہ وہ دونوں بھی میدان میں اتر سکتے ہیں۔ میٹ رینشا کی دستیابی ابھی یقینی نہیں ہوئی، وہ ٹور میچ کے دوسرے روز عابد علی کے شاٹ پر سر پر چوٹ کھا کر میدان سے چلے گئے  تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ  اتوار کو دبئی میں شروع ہوگا۔

The post آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 2 کھلاڑیوں کے ڈیبیو کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2P8dyYI