پی پی ایل کا چکوال میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی پی ایل کا چکوال میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

 کراچی:  پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے ضلع چکوال صوبہ پنجاب میں کرسال بلاک (3372-18) کے تلہ گنگX-1 کنوئیں سے تیل کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔

پی پی ایل کرسال بلاک میں 100فیصدکاروباری حصے داری کے ساتھ آپریٹر ہے۔ تلہ گنگX-1 کی کھدائی کا آغاز 24 مئی2018 کو ہوا۔ کور اور کھدائی کے دوران تیل /گیس کے اچھے امکانات کی بنیاد پر ایوسین ایج کی چورگلی سکیسر فارمیشن کے کاربونیٹ میں بیرفٹ کھدائی اسٹم جانچ کی گئی۔

جانچ کے دوران کنوئیں سے تقریباً 11.5اے پی آئی کثافت کا تیل حاصل ہوا۔ 32/64 انچ چوک سائز اور 77 پی ایس آئی ویل ہیڈ کے بہاؤ کے دباؤ پر زیادہ سے زیادہ یومیہ 313 بیرل تیل ریکارڈ کیا گیا اور قلیل مقدار میں گیس بھی حاصل ہوئی۔ کنوئیں میں بلند شرح پرتیل کے بہاؤ کے امکانات ہیں۔

گہری فارمیشنزکے ثانوی ذخائرمیں ہائیڈرو کاربن کی صلاحیت کی جانچ کیلیے تلہ گنگ X-1 کو مزید گہرائی تک کھودنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

The post پی پی ایل کا چکوال میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2wUel7J