رائس ایکسپورٹرز کا کینیائی مصنوعات کی اسکروٹنی کا مطالبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رائس ایکسپورٹرز کا کینیائی مصنوعات کی اسکروٹنی کا مطالبہ

 کراچی: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین چوہدری سمیع اللہ نعیم کے مطابق کینیا کے کسٹم حکام کی وجہ سے پاکستانی چاو ل کے تقریباََ 600کنٹینر کینیا کی بندر گاہوں پر تاحال ریلیز نہیں ہوئے ہیں۔

کینیا کے حکومتی ادارے کینیا بیورو آف اسٹینڈرڈز (کے ای بی ایس) اور کسٹم حکام نے کنٹینر کی ریلیز کو 100فیصد اسکروٹنی اور تصدیقی عمل سے مشروط کر دیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے کیونکہ چاول کے کنٹینر مطلوبہ سرٹیفیکیٹ اور تصدیقی عمل سے گزرنے کے بعد اگست کے مہینے سے کینیا کی بندر گاہوں پر پہنچے ہوئے ہیں۔

کینیا کے حکومتی اداروں کے تجویز کردہ انسپکشن کمپنیوں مثلاََ ایس جی ایس، انٹرٹیک، بیورو ویریٹس کے تصدیقی سرٹیفیکٹ کے باوجود ان کنٹینروں کی دوبارہ انسپکشن کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان پھنسے ہوئے کنٹینروں پر پورٹ کے بھاری چارجز اور جرمانے کا سامنا ہے اور پاکستانی چاول کی زمینی لاگت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بدقسمتی سے کینیا کے ادارے میں صرف ایک لیبارٹری ہے جو نیروبی میں ہے جبکہ ہمارے کنٹینر ممباسا میں پھنسے ہو ئے ہیں اس وجہ سے ان کنٹینروں کی ٹیسٹنگ پروسیس میں تاخیر ہورہی ہے۔

ریپ کے چیئرمین چوہدری سمیع اللہ نعیم نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کینیا کی مصنوعات کو بھی یکساں اسکروٹنی کے مراحل سے گزارنے کی ضمانت دی جائے کیونکہ ہمارے صارفین کی صحت اور تحفظ بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے اور ہمیں پاکستانی صارفین کو کم درجے کی کینیائی مصنوعات سے تحفظ فراہم کرنا ہوگا جو پاکستا ن میں در آمد کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں مطلوبہ اقدامات کی سخت ضرورت ہے جب تک اس معاملے کو وزارت خارجہ کی سطح پر نہیں ہینڈل کیا جاتا۔

کینیا میں پاکستان کی چاول کی بر آمدات (چار لاکھ 75ہزار میٹرک ٹن سالانہ، کل برآمدات کا تقریباََ 12فیصد حصہ) کو ہمیشہ خطرات لاحق رہیں گے جس کی وجہ سے ہمارا تجارتی خسارہ مسلسل بڑھتا رہے گا۔

The post رائس ایکسپورٹرز کا کینیائی مصنوعات کی اسکروٹنی کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2MVM7V4