این سی سی پی ایل کا نظرثانی شدہ ڈی پی ایس ماڈل منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

این سی سی پی ایل کا نظرثانی شدہ ڈی پی ایس ماڈل منظور

 اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل)کے نظر ثانی شدہ ڈائریکٹ پیمنٹ سسٹم (ڈی پی ایس) پر عملدرآمد پلان کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے این سی سی پی ایل اور سینٹرل ڈپازٹری کمیٹی (سی ڈی سی) ریگولیشنز میں ترامیم کے لیے مسودے تیار کرکے دسمبر 2018 کے پہلے ہفتے منظوری کیلیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو پیش کرے گی۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایس ای سی پی نے  نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) کے نظرثانی شدہ ڈی پی ایس ماڈل کی منظوری دے دی ہے جس پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کو نظر ثانی شدہ ڈائریکٹ پیمنٹ آرڈر کے نفاذ کی ہدایت کر دی ہے۔

ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے سیکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن پالیسی ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے لیے نظر ثانی شدہ ڈائریکٹ پیمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

دستاویز کے مطابق نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے ڈائریکٹ پیمنٹ سسٹم عملدرآمد پلان کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں کمیشن نے مارکیٹ کے لوگوں کی رائے اور مشورے پر غور کرنے کے بعد نظر ثانی شدہ ڈائریکٹ پیمنٹ سسٹم (ڈی پی ایس) کی منظوری دے دی گئی ہے جو کہ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے تجویز کی گئی تھی۔ نظر ثانی شدہ ڈی پی ایس دو کے بجائے ایک مرحلے میں ہی عملدرآمد کرایا جائے گا۔

صارفین کے تحفظ کے لیے ایس ای سی پی کی جانب سے این سی سی پی ایل کو نظر ثانی شدہ ڈی پی ایس نافذ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ این سی سی پی ایل اور سی ڈی سی ریگولیشن میں ریگولیٹری تبدیلیوں کیلیے دسمبر 2018 کے پہلے ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی پی ایس ڈیولپمنٹ کے لیے جنوری 2019 کا دوسرا ہفتہ جبکہ اس عمل کی تکمیل کے لیے جنوری 2019 کے آخری ہفتے کی تاریخ کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔

The post این سی سی پی ایل کا نظرثانی شدہ ڈی پی ایس ماڈل منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2oQecP9