اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
تقریب حلف برداری میں سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوث عمران خان پروقار انداز میں نظر آئے۔ تقریب کا انداز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کے دوران عمران خان اوپر دیکھتے رہے اور ان کی آنکھوں میں کچھ نمی کا بھی گماں ہوا، جب کہ حلف اٹھاتے ہوئے کپتان نروس دکھائی دیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھالیا
صدر ممنون حسین نے حلف لینا شروع کیا تو عمران خان حلف اٹھاتے ہوئے کئی بار اٹکے اور غلطیاں کیں۔ عمران خان جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت خاتم النبیین پر پہنچے تو انہوں نے خاتم غلط پڑھا ، جس پر صدر ممنون حسین نے ان کی تصحیح کی اور دوبارہ سے پڑھایا۔ اپنی اس غلطی پر عمران خان مسکرائے اور خاتم النبیین کو دوبارہ پڑھا۔
پھر نومنتخب وزیراعظم نے روز قیامت کو روز قیادت پڑھ دیا ۔ صدر نے تصحیح کی تو عمران خان ہنسے، سوری کہا اور اپنی غلطی کو دور کیا۔ خاتون اول بشریٰ بی بی مہمانوں کی صفوں میں سب سے اگلی قطار میں بیٹھی تھیں اور حلف کے دوران ان کی آنکھیں جھکی رہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد عمران خان مسکرائے، چشمہ اترا اور اطمینان سے اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔
واضح رہے کہ 5 جون 2013 کو نواز شریف نے وزیراعظم کا حلف انگریزی میں اٹھایا تھا جب کہ یکم اگست 2017 کو شاہد خاقان عباسی نے اردو میں حلف اٹھایا تھا۔
The post عمران خان کی حلف اٹھاتے ہوئے زبان لڑکھڑا گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mpbu0W