نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوارپرملک میں نقل و حرکت کی پابندی ختم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوارپرملک میں نقل و حرکت کی پابندی ختم

 کراچی: عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انورکوملک بھرمیں اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے جانے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران راؤانوارنے اہلخانہ سے شہرسے باہرملنے کے لئے درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اہلخانہ دبئی سے عیدالاضحیٰ منانے آرہے ہیں لیکن سیکیورٹی رسک کے باعث اپنے اہلخانہ کے ساتھ کراچی میں عید نہیں منا سکتا، عید گزارنے کے لیئے شہر سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

وکیلِ صفائی صلاح الدین پنہور نے راؤ انوار کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ عدالت پرعدم اعتماد اور مقدمے کی منتقلی کی درخواست زیر سماعت ہے، اس لئے عدالت اس درخواست پر فیصلہ جاری نہیں کرسکتی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد راؤ انوار کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اہلخانہ سے ملنے کے لئے شہرسے باہر جاسکتے ہیں لیکن ملک سے باہرنہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے سابق ایس ایس پی راؤ انوارپرشہر سے باہر جانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

The post نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوارپرملک میں نقل و حرکت کی پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BjuBEQ