چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا

 کراچی: چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کا شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے 3 روزمیں عمران شاہ، تحریک انصاف اورشہری سے جواب طلب کرلیا۔

عمران شاہ کے شہری پرتشدد کے بعد ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے معاملہ حل ہونے تک ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے جب کہ عمران شاہ کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پروضاحت بھی طلب کرلی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

The post چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ml1l5I