شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے

مکہ مکرمہ: شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے۔

مقامی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے 2011 میں ایک بھائی اپنا وطن چھوڑ کر پڑوسی ملک اردن چلا گیا تھا جس کا رابطہ اپنے اہل خانہ اور بھائی سے منقطع ہوگیا تھا تاہم فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے دونوں بھائی سعودی عرب کے شہر مکہ پہنچے تو دونوں ایک دوسرے کو زندہ دیکھ کر جذباتی ہوکر بغل گیر ہوگئے اور کافی دیر تک ایک دوسرے کو سینے سے لگاکر روتے رہے۔

دونوں کو روتا ہوا دیکھ کر قریبی لوگ بھی جذباتی ہوگئے جبکہ ان کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اسی وڈیو میں 2 خواتین کو بھی ایک دوسرے سے ملتے ہوئے دیکھا گیا۔

The post شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2nOu8AE