غزہ میں عالمی مبصرین کو تعینات کیا جائے، اقوام متحدہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

غزہ میں عالمی مبصرین کو تعینات کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ / قاہرہ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے غزہ کی شہری آبادی کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلیے تجویز پیش کی ہے کہ اقوام متحدہ کے پرچم تلے فوج اور پولیس تعینات کی جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے غزہ کی شہری آبادی کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلیے 4 تجاویز پیش کی ہیں، گوٹیرش کے مطابق غزہ میں اقوام متحدہ کی موجودگی کو بڑھایا جائے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ترقیاتی سرگرمیاں تیز کی جائیں، حساس علاقوں میں مبصرین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور اقوام متحدہ کے پرچم تلے فوج اور پولیس تعینات کی جائے۔

گوٹیرش کے بقول کسی بھی تجویز پر اسرائیل اور فلسطین کی رضامندی کے بغیر عمل نہیں کیا جا سکتا، غزہ میں مارچ سے اب تک اسرائیلی دستوں کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

گوٹیرش کی یہ تجاویز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اس بابت درخواست کردہ رپورٹ میں درج ہیں، جس میں سیکریٹری جنرل سے کہا گیا تھا کہ وہ غزہ میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے تناظر میں تفصیلات فراہم کریں۔ یہ بات تاہم واضح نہیں ہے کہ آیا اسرائیل ان تجاویز کو تسلیم کرے گا یا نہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ اس 14 صفحات کی رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی موجودگی میں اضافہ کیا جائے، جن میں انسانی حقوق کے مبصریں بھی ہوں اور پولیٹکل افسران بھی، جو حالات کی تفصیلات بتائیں، جبکہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کیلیے مصر نے ایک بار پھر کوششیں شروع کی ہیں، اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے وفود مصالحتی عمل کوآگے بڑھانے کیلیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

The post غزہ میں عالمی مبصرین کو تعینات کیا جائے، اقوام متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2OMzs36