چین نے ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی مخالف کر دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین نے ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی مخالف کر دی

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اس بات کی طرف کھلے طور پر اشارہ کیا ہے کہ ہم یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

 

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی، انھوں نے ایرانی معاہدے کو سراہا اور کہا کہ یہ ایران کے بنیادی مفاد میں ہے ہم نے ہمیشہ اس بات کی طرف کھلے طور پر اشارہ کیا ہے کہ ہم یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

وانگ ای نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور وہ حالات کی بہتری کے لیے چین کے ساتھ دوطرفہ مفید تعاون جاری رکھنے کا خواہشمند ہے،2015 کا ایرانی ایٹمی معاہدہ بین الاقوامی برادری کے عام مفاد میں ایک اہم کامیابی تصور کیا جاتا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے چینی وزیر خارجہ کو ایرانی کے ایٹمی مسئلے پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ایران اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے جو مثبت کردار ادا کررہاہے ۔ایران اس کی قدر کرتا ہے۔ ایران چین سمیت متعلقہ پارٹیوں کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے اور ایران کے ایٹمی مسئلے پر تازہ ترین صورتحال کو مناسب انداز میں حل کرنا چاہتا ہے۔

The post چین نے ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی مخالف کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2MWPAON