سونے کی قیمتوں میں کمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

سونے کی قیمتوں میں کمی

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1226ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی

فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1226ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 اور172روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آبادراولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59 ہزار 550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر51 ہزار 54 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے765 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت655.86 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

The post سونے کی قیمتوں میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Ln1uVs