کراچی: دبئی سے نقد اور بینک کھاتوں سے بذریعہ ٹی ٹی امریکی ڈالر کی وصولیوں کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدر80 پیسے یا 0.61 فیصد کمی سے 130 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 18 پیسے کی کمی سے 128 روپے32 پیسے پر بند ہوئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ منگل کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50 لاکھ ڈالر کی آمد ہوئی ہے لیکن مقامی ایکس چینج کمپنیوں کے پاس ڈالر کی طلب انتہائی محدود رہی ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد بڑھنے کے باعث امکان ہے کہ پرامن قومی انتخابات کی صورت میں جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید تنزلی کا شکار ہوگی۔
The post ڈالر کی سپلائی آنے سے روپے کی 0.61 فیصد ریکوری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2JSbws4