اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔
بنی گالا اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے پر مشاورت ہوگی اور عمران خان کی الیکشن جیتنے کے بعد پہلی تقریر بھی زیر غور آئے گی۔
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، شیریں مزاری، غلام سرور، فواد چوہدری، بابر اعوان، عامر کیانی اور دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔ علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں وفاق میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔
The post عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LK8OKx
