تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی، نعیم الحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی، نعیم الحق

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاوہ وفاق اور پنجاب میں بھی ہم ہی حکومت بنائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ انتخابات آئین کے تحت ہوئے اور عوام نے ہم پر اعتماد کیا، انتخابی مہم کے دوران عمران خان نے 61 جلسے کئے اور اس دوران یہ واضح ہوگیا تھا کہ عمران خان مقبول لیڈر ہیں، پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں، خیبرپختونخوا 99 میں سے 65 سیٹیں حاصل کرچکے ہیں اور کراچی سے بھی ہم نے کئی نشستیں حاصل کی ہیں۔وفاق میں ہماری حکومت ہوگی اور پنجاب میں بھی ہم ہی حکومت سازی کریں گے۔ سرکاری نتائج آنے کے بعد مزید ردعمل دیں گے۔

انتخابی نتائج میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں سے متعلق الزام پر نعیم الحق نے کہا کہ حلقے کھولنا ہمارا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، اگر کسی کو انتخابات کے نتائج پر اعتراض ہیں وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

The post تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی، نعیم الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JY7gaF