اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایار صادق نے کہا ہے کہ میں بطور اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرسکتا ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے پی سی میں ایاز صادق سے پوچھا گیا کہ آپ بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی کیا کرسکتے ہیں۔ تو جواب میں ان کا کہنا تھا میں کیا نہیں کر سکتا، اسپیکر ہوں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کرسکتا ہوں ۔
نومنتخب قومی اسمبلی اجلاس13اگست کوبلائے جانے کاامکان
نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلائے جانے کاامکان ہے۔ آئین کے تحت صدر مملکت کیلیے عام انتخابات کے بعد ممبران کی حلف برداری کیلیے نئی قومی اسمبلی کا اجلاس 21 دن کے اندرطلب کرنا لازمی ہے۔
وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق اجلاس پیر13 اگست کو طلب کیا جائیگا۔ سب سے پہلے نو منتخب ارکان سے موجودہ اسپیکر سردار ایازصادق حلف لیں گے۔ حلف برداری کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
سردار ایاز صادق نئے اسپیکر سے حلف لینے کے بعد اسپیکر کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ نومنتخب اسپیکراپنی زیر نگرانی ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے جس کے بعد آئندہ حکومت کوانتقال اقتدار کیلیے نئے وزیراعظم کے الیکشن کاشیڈول جاری ہوگا،قومی اسمبلی کے اجلاس میں آزاد امیدوارکسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد وہ اس پارٹی کا حصہ تصور ہوں گے۔
The post بطور اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر سکتا ہوں، ایاز صادق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LKDlrp