اسلام آباد: عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات 10 روز میں جمع کرانا لازمی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018 میں جن امیدواروں کی کامیابی کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج جاری کیے گئے ہیں ان کیلیے ضروری ہے کہ وہ انتخابی قانون کے مطابق 10 روزکے اندراندر اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں گے جسکے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات ایکٹ 2017 کے تحت امیدواروں کیلیے انتخابی اخراجات کیلیے باقاعدہ الگ اکائونٹ قائم کرنے کی شرط عائدکی تھی۔ اب کامیاب امیدواروں کو ان اکائونٹس اور اخراجات کی تصدیق شدہ تفصیلات فراہم کرنا ہیں۔
واضح رہے کہ قواعدکے تحت پولنگ کے بعد 14 روزکے اندر اندر امیدواروںکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا لازمی ہے جبکہ21 روزکے اندر اندر قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کیے جانے کاامکان ہے۔
The post کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن اخراجات کی تفصیل کے بعد جاری ہو گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2mNBWCk