راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت شدید خراب ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ ہوگئی ہے ۔ پمز ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نعیم ملک نے نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو نوازشریف کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہوگئی ہے اور دونوں بازوں میں شدید درد ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کا طبی معائنہ
جیل ذرائع کے مطابق راولپنڈی پمز ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نعیم ملک نے میاں نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، جیل حکام نے پنجاب کی نگراں حکومت سے رابطہ کیا ہے تاکہ نوازشریف کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جاسکے، پنجاب حکومت سے اجازت ملتے ہی میاں نواز شریف ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔
The post نوازشریف کے خون کی روانی متاثر، سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2K6b3mf