اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کی نااہلی کیس کے بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کو تبدیل کردیا گیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ انصاف ہوگا، چیف جسٹس
کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹں میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں ۔ اس سے پہلے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق اس بینچ میں شامل تھے اور انہوں نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کررکھا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شوکت صدیقی کے سنگین الزامات پر کارروائی کی جائے، ترجمان پاک فوج
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، عدالت عمران خان کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دے۔
The post عمران خان نااہلی کیس کے بینچ سے جسٹس شوکت صدیقی کو الگ کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vfmQtj