سچن ٹنڈولکر، دھونی کی حمایت میں سامنے آگئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سچن ٹنڈولکر، دھونی کی حمایت میں سامنے آگئے

 ممبئی: بھارت کے سابق اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ٹنڈولکرنے کہاکہ ریٹائرمنٹ کب لینی ہے اس کا اختیار خود پلیئر کو ہونا چاہیے، دھونی کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہے اور انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ان سے کس چیز کی توقع کی جارہی ہے اور وہ خود کہاں کھڑے ہیں، اس لیے بہتر یہی ہے کہ انھیں خود ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔

دھونی کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں سست بیٹنگ پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ان سے ایک روزہ فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

The post سچن ٹنڈولکر، دھونی کی حمایت میں سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2LM09Uj