بھارتی سائیکلنگ ٹیم سوئس ویزوں سے محروم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی سائیکلنگ ٹیم سوئس ویزوں سے محروم

نئی دہلی:  سوئس ایمبیسی نے بھارتی سائیکلنگ ٹیم کوویزے دینے سے انکار کردیا۔

سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا ( سی ایف آئی ) کے سیکٹریٹری جنرل اونکارا سنگھ کے مطابق تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود ویزے دینے سے انکار کیاگیا، دوسری جانب سوئس ایمبیسی کا موقف ہے کہ ویزوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر رد کیاگیا ہے۔بھارتی حکام نے اب سوئٹزرلینڈ میں آرگنائزنگ کمیٹی سے رابطہ کیا جہاں سے جواب کا انتظار کیا جارہا ہے۔

6رکنی ٹیم میں سائیکلسٹ بلال احمد ڈار، گرپریت سنگھ، منوج ساہو، نمن کپیل، وینکپا شیواپا کے ساتھ کوچ امرسنگھ بھی شامل ہیں۔

The post بھارتی سائیکلنگ ٹیم سوئس ویزوں سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2JOvWSJ