اسلام آباد: حالیہ انتخابی نتائج پر تحفظات کے باعث مسلم لیگ (ن) نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ انتخابی نتائج پر تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اب ان نتائج کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے نے کل اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایم کیوایم کنو ینر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کرکے انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جس پر ایم کیوایم رابط کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں تمام جماعتیں مل کرلا ئحہ عمل طے کریں گی۔
The post انتخابی نتائج پر تحفظات؛ مسلم لیگ (ن) نے کل اے پی سی طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NNA9sw