اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں ساڑھے 10فیصد فی لیٹر تک کمی کردی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 8 فیصد کمی کے ساتھ 15 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 10.5 فیصد کمی کے ساتھ 27.5 فیصد سے کم کرکے 17فیصد، مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح 5فیصد کمی کے ساتھ12 فیصد سے کم کرکے7 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح 10.5فیصد کمی کے ساتھ 11.5فیصد سے کم کرکے 1فیصد کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق جمعہ سے کردیا گیا ہے۔
The post پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2kJMtO2