اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 لاہور: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گیا۔

ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمت میں58ڈالر کا اضافہ  ہوا، سی پی 502 ڈالر سے بڑھ کر 560ڈالر فی ٹن ہو گئی جس سے فی کلو قیمت7روپے، گھریلوسلنڈر78روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 320 روپے  اضافہ ہوا اور گھریلو سلنڈر 1365سے  بڑھ کر1443روپے اور فی کلو قیمت 122روپے کل ہوگئی، عوام پر ہونے والے اس ظلم کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے ماننے سے انکار کردیا ہے۔

وزارت پٹرولیم ایل پی جی پالیسی 2016کے مطابق صارفین کے لیے  گھریلو سلنڈرکی قیمت 895روپے یقینی بنائے، ایل پی جی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، حکومت نے ایل این جی کو پروموٹ کرنے کے لیے ایل پی جی انڈسٹری کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، ٹیکسوں میںجو چھوٹ ایل این جی کو دی گئی ہے وہ ایل پی جی کو بھی دی جائے، ایل پی جی انڈسٹری کے ساتھ سوتیلا سلوک بند کیا جائے، بجٹ 2018-2019میں لگائی گئی 20 ہزار میٹرک ٹن لیوی فوری واپس لی جائے۔

The post اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2szSUXb