افغانستان میں دو بیسز پر حملے، 36 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 8 جنگجو بھی مارے گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان میں دو بیسز پر حملے، 36 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 8 جنگجو بھی مارے گئے

کابل: افغانستان میں ملٹری اور پولیس بیس پر حملوں میں 17 فوجی اور 19 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 8 جنگجو بھی مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں طالبان کے ملٹری بیس پر حملہ ہوا جس میں افغان پولیس کے 19 اہل کار جاں بحق ہوگئے۔ یہ حملہ ہفتے کی صبح صادق کے وقت کیا گیا طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

قندوز کے گورنر نعمت اللہ تیموری نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہیں جب کہ قندوز کے پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں 8 جنگجو مارے گئے۔

یہ پڑھیں: افغان طالبان کا پہلی بار عید پر جنگ بندی کا اعلان

اس حملے سے قبل افغان صوبے ہیرات میں بھی ملٹری بیس پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 17 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ دونوں حملے طالبان کی طرف سے عید پر جنگ بندی کے اعلان سے چند گھنٹوں قبل کیے گئے ہیں۔

 

The post افغانستان میں دو بیسز پر حملے، 36 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 8 جنگجو بھی مارے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2MdZ6gI