نیوزی لینڈ سے سیریز کیوں ہارے؟ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیوزی لینڈ سے سیریز کیوں ہارے؟



 نیو زی لینڈ سے بد ترین شکست کھانے کے بعد قومی کپتان سرفراز احمد نے شکست کی وجہ بلے بازوں کو قرار دیا ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں افسوس کی بات ہے کہ ٹاپ آڈر ٹیم کے لیے کچھ نہ کر سکی ۔نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد انتہائی مایوس نظر آئے ۔ سرفراز نے سیریز میں نا قابل فراموش شکست کا کا ذمہ دار بیٹنگ لائن کو قرار دیا ۔کہتے ہیں سیریز مشکل تھی
اور اس مشکل سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بلے بازوں کو پرفارم کرنا چاہیئے تھا لیکن بلے باز ناکام رہے ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی ٹاپ آرڈ سے مایوس ہوتے ہوئے آئندہ کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی امید ظاہر کی۔خیال رہے کہ پاکستان نیو زی لینڈ کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک میچ بھی نہ جیت سکا اور کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم کو پہلی سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔ پانچویں ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے جس میں مارٹن گپٹل کے شاندار 100 رنز بھی شامل تھے۔ ان کے علاوہ روس ٹیلر نے 59 رنز اور کولن منرو نے 34 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے عامر یامین نے ایک ، رومان رئیس نے تین اور فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور بلے باز روائتی انداز میں ایک کے بعد ایک کر کے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان 12 ، عمر امین 2، بابر اعظم 10، محمد حفیظ 6 ، سرفراز احمد 3 رنز، حارث سہیل 63 ،شاداب خان 54، فہیم اشرف 23،محمد نواز 23 ، رومان رئیس 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ عامر یامین نے 27 گیندوں پر 32 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک ہنری نے 4 ،گرینڈ ہوم نے ایک ، فرگوسن نے دو اور سینٹنر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان دورہ نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے پانچوں ایک روزہ میچز میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔