: پیر حمید الدین سیالوی کی اچانک لاہور آمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

: پیر حمید الدین سیالوی کی اچانک لاہور آمد

 
داتا دربار کے سامنے ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی ،پیر حمید الدین سیالوی قافلے کے ہمراہ لاہور روانہ ہوں گے ،درگاہ سیال شریف سے بڑا قافلہ لاہور روانہ ہو گا،شرکاکی بڑی تعداد درگاہ سیال شریف کے باہر موجود ہے۔ ترجمان درگاہ سیال شریف نے کہا ہے کہ کانفرنس میں رانا ثنا ءاللہ کے استعفیٰ کا
مطالبہ کیا جائے گا،کانفرنس میں مختلف علما و مشائخ خطاب کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کوٹف ٹائم دیں گے ،ہمارے مطالبات نہ مانیں گے تو ملک میں ہڑتال کی کال دیں گے ۔ پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ ہر شخص کو مطالبہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کہا تھا کہ رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ لیں گے ،شہبازشریف اس قبل نہیں کہ رانا ثنا کا استعفیٰ لے سکیں۔