نامور کلاسیکل گائیک استاد فتح علی خان لاہور میں سپردخاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نامور کلاسیکل گائیک استاد فتح علی خان لاہور میں سپردخاک

نامور کلاسیکل گائیک استاد فتح علی خان کو لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ممتاز شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ ایک بجے دوپہر کربلا گامے شاہ میں ادا کی گئی۔ پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گائیک استاد فتح علی خان 82 برس کی عمر میں گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ استاد فتح علی خان کی میت ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد سے کریم پارک لاہور میں ان کی آبائی رہائش گاہ منتقل کی گئی جہاں دوپہر ایک بجے کربلا گامے شاہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد مومن پورہ قبرستان میں ان کی تدفین کر دی گئی۔