سٹاک مارکیٹ: اتار چڑھائو برقرار‘ منافع کے حصول میں بیشتر حصص کی کم داموں خرید و فروخت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سٹاک مارکیٹ: اتار چڑھائو برقرار‘ منافع کے حصول میں بیشتر حصص کی کم داموں خرید و فروخت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز اتار چڑھائو کے بعد معمولی تیزی پر100 انڈیکس 8.64پوائنٹس اضافہ پر 48713.63 کی حد پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 2ارب 60کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ ابتدائی اوقات میں فرٹیلائزر اورالیکٹرانکس سیکٹرز کے حصص کی خریداری کے اثرات پر100 انڈیکس 220.08 پوائنٹس اضافہ پر48933.71 تجاوز کرچکا تھا۔ بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں کسی جانب مثبت پیش رفت نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اسے اگلے روز کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار420کمپنیوں تک رہا ۔ جس میں 211 کمپنیوں میں اضافہ ‘182کمپنیوں میں کمی اور 27 کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 97 کھرب 51ارب 79کروڑ 81لاکھ 48 ہزار 672 روپے سے بڑھ کر97کھرب 54ارب 40کروڑ 74 لاکھ 86ہزار155روپے ہوگئی گزشتہ بدھ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 7کروڑ 45لاکھ 64ہزار480 حصص سے کم ریکارڈ رہی اور مجموعی سودوں میں 32کروڑ 92 لاکھ 41ہزار 280 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔