خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

 اسلام آباد: خورشید شاہ نے اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 30 سال سے پارلیمنٹ میں ہوں، سب کے ساتھ تعلق ہے، موجودہ حالات میں ایسے اسپیکر کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے، میں نے 30 سال میں ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی ہے،  امید ہے ارکان ووٹ کا فیصلہ کرتے وقت حقائق کو مد نظر رکھیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اسد قیصر کو نامزد کیا گیا ہے، اسد قیصر اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر رہے ہیں۔

The post خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OxSo5q