اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے آپشنز پرغور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے آپشنز پرغور

 اسلام آباد: اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے مختلف آپشنز پر بھی غور ہوگا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر قانون سازی کے حوال سے اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کےارکان ویڈیولنک پر شریک ہیں۔

اجلاسں میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط پر غور کیا جائے گا، اسپیکر نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر قوانینِ کی منظوری کےلیے اپوزیشن سے تعاون مانگا ہے، اور اپوزیشن اسٹیرنگ کمیٹی آج اسپیکر کے خط کا جواب بھی بھجوائے گی۔ جب کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے مختلف آپشنز پر بھی غور ہوگا۔

 

 

The post اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے آپشنز پرغور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YKLWCV