لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست

لاہور آج ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

لاہورسمیت پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کے بدستور ڈیرے ہیں جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، چین کا شہر بیجنگ دوسرے جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ بیجنگ کا ائیر کوالٹی انڈکس 277 اور نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈکس 252 ہے، فضائی آلودگی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 581 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ 484، فنجا ہاؤس 449، ماڈل ٹاؤن440، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 440، ٹاؤن شپ414 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 406 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

The post لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HFYP2P