پاکستان ایئر فورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی آج چھٹی برسی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان ایئر فورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی آج چھٹی برسی

 کراچی: پاکستان ایئر فورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ وفلائنگ آفیسر مریم مختیار کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی۔

18 مئی 1992 کوکراچی میں پید اہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم کے بعد مئی 2011 کو پاک فضائیہ کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی،پی اے ایف رسالپور سے مریم کوفائٹر کنورشن کے لیے ایم ایم عالم ایئر بیس بھیجا گیا،جہاں مریم نے لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنی شروع کی۔

صنف ناز ک ہونے کے باوجود مریم مختیار نے  وطن عزیز کے لیے وہ کچھ کردکھایا، جس کی مثال شائد ڈھونڈے سے بھی نہ ملے،24نومبرسن 2015کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پرواز پر روانہ ہوئی،اسی دوران لڑاکا جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،جس کی وجہ سے انھیں جہاز سے باہر نکلنا لازم ہوگیا۔

انتہائی مشکل اور قلیل وقت میں اپنی جان کا تحفظ مگر نیچے موجود دوسری انسانی جانوں کا بھی خیال انہی مشکل حالات کے دوران مریم نے جام شہادت نوش کرلیا۔

The post پاکستان ایئر فورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی آج چھٹی برسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FLs4PM