طالبعلموں کو خسرہ ویکسین نہ لگوانے پر اسکول سیل،اساتذہ و پرنسپل زیر حراست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

طالبعلموں کو خسرہ ویکسین نہ لگوانے پر اسکول سیل،اساتذہ و پرنسپل زیر حراست

 کراچی: اسکول انتظامیہ کی جانب سے طالبعلموں کو ویکسین نہ لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے نجی اسکول کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں قائم ارقم پبلک اسکول سیل کردیا، اسکول کو سیل طالبعلموں کی ویکسی نیشن نہ کرنے پر کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ارقم پبلک اسکول اسکول محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ اپنی ٹیم کے ہمراہ اسکول کے طالب علموں کو خسرہ و روبیلا مہم کے حفاظتی ٹیکے لگوانا چاہتے تھے، ہم بھی انتظامیہ سے تعاون کررہے ہیں لیکن طالبعلموں کو ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی بہت ضروری ہے، والدین کی رضامندی کے بغیر ہم ویکسین نہیں لگا سکتے، ہم کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کرسکتے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ پولیس نے اساتذہ کو دھکے دیے اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، شہر میں کیا صرف ویکسین ہی مسئلہ رہ گیا ہے؟ ہم مہم کے مخالف نہیں ہیں، اب یہ تمام اسکولوں کا مسئلہ بن گیا ہے۔

اسکول میں والدین کی رضامندی سے 40 فیصد بچوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، والدین کی رضامندی کے بغیر ہم ویکسین نہیں لگا سکتے، والدین کو ہم سمجھا رہے ہیں کہ ویکسین لگوائیں لیکن لوگ اعتماد نہیں کرتے، ایک طرف والدین ہیں دوسری طرف انتظامیہ ہے ہم کہاں جائیں؟

ایک ویکسی نیشن مہم ختم نہیں ہوتی دوسری ویکسی نیشن مہم آجاتی ہے، اسکول انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس اسکول میں نرسری سے میٹرک تک 450 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں، ہماری گزارش ہے انتظامیہ سے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں، اسکول کو فوری ڈی سیل کیا جائے، جوہر آباد تھانے میں اسکول پرنسپل اور 2 اساتذہ کو حراست میں لیا گیا ہے انھیں رہا کیا جائے، انتظامیہ کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

The post طالبعلموں کو خسرہ ویکسین نہ لگوانے پر اسکول سیل،اساتذہ و پرنسپل زیر حراست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FJ6Ou9