پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور: خزانہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقہ خزانہ میں تودہ اسٹاپ کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر سے ڈیوٹی کے لئے جانے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا، نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے باآسانی فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی امجد خان کے نام سے ہوئی، جوتھانہ بڈھ بیر میں تعنیات تھے، پولیس نے  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

The post پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CAcCEd