راولپنڈی سے اغوا پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے کیس میں پیش رفت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

راولپنڈی سے اغوا پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے کیس میں پیش رفت

راولپنڈی سے اغوا ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے کیس میں مرکزی ملزم رضوان حبیب شامل تفتیش ہوگیا جس کے باعث مورگاہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری مزید شواہد تک التوا میں رکھ دی۔

خاتون وجیہہ سواتی گزشتہ ماہ اغوا ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکہ میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔

مورگاہ پولیس نے خاتون کی ٹریول ہسٹری بھی حاصل کرلی ہے، جس کے مطابق وجیہہ سواتی نے 22 اکتوبر کو واپس امریکہ جانا تھا مگر وہ واپس نہیں جاسکی، مورگاہ پولیس آج سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گی۔

 

 

The post راولپنڈی سے اغوا پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے کیس میں پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cEn9nl